امریکہ میں کنسرٹ منسوخ کر کے اچانک لاپتہ ہونے والے3گلو کاروں کی لاشیں فلیٹ سے برآمد

نیویارک،فروری۔ امریکہ میں اپنا شو منسوخ کرنے کے بعد لاپتہ ہونے والے3 گلوکاروں کی دو ہفتے بعد ایک غیرآباد فلیٹ سے لاشیں برآمد ہو گئیں۔ ڈیلی سٹار کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ امریکی ریاست مشی گن کے شہر ڈیٹرائٹ میں پیش آیا۔ 38سالہ ارمانی کیلی(مارلے ہوپ)، 31سالہ مونٹویا گیونز اور ڈانٹے ویکر (بی 12)کو 21جنوری کو ایک شو میں پرفارم کرنا تھا۔عین شو کے دن انہوں نے اپنی پرفارمنس منسوخ کر دی اور اسی شام وہ پراسرار طور پر لاپتہ ہو گئے۔گزشتہ روز ان تینوں کی لاشیں ڈیٹرائٹ میں واقعہ ہائی لینڈ پار اپارٹمنٹ کمپلیکس میں واقع ایک غیرآباد فلیٹ سے برآمد ہوئی ہیں۔مشی گن پولیس کی طرف سے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے تینوں ریپرز کی لاشیں برآمد ہونے کی تصدیق کی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ریپرز کو کس نے اغواء کیا اور کون انہیں اس فلیٹ میں لے کر آیا۔ اس فلیٹ میں ان کے ساتھ کیا ہوا اور ان کی موت کیسے ہوئی؟ ان سوالوں کے جوابات تاحال کوئی نہیں جانتا۔اس حوالے سے تحقیقات کی جا رہی ہیں ا ور آئندہ چند دنوں میں تمام صورتحال واضح ہو جائے گی۔

Related Articles