پریانکا چوپڑا کس کے فیشن اسٹائل سے متاثر ہیں؟
ممبئی،اگست۔عالمی شہرت یافتہ بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے ایک حالیہ انٹرویو میں اپنے پسندیدہ اسٹائل آئیکنز کے بارے میں بات کی ہے۔میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، پریانکا چوپڑا نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ وہ بارباڈین گلوکارہ ریحانہ اور اطالوی اداکارہ صوفیہ لورین کے فیشن اور اسٹائل سے بہت متاثر ہیں۔اْنہوں نے کہا کہ وہ اداکارہ صوفیہ لورین کے کلاسک اور لازوال اسٹائل کو بہت پسند کرتی ہیں۔اس کے علاوہ اْنہوں نے گلوکارہ ریحانہ کے جرات مندانہ اور بے باک انداز کی بھی تعریف کی۔ پریانکاچوپڑا نے مزید کہا کہ سب سے اہم بات یہ ہے کہ وہ ان خواتین سے بہت متاثر ہوتی ہیں جو فیشن کے نئے معیار کو بنانے کے لیے بہادر ہیں۔اْنہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ ایسی خواتین کو پسند کرتی ہیں جو اپنے لباس سے شخصیت کو نمایاں انداز میں پیش کرتی ہیں۔