محمد نبی آندرے رسل سے زیادہ پیچھے نہیں : گمبھیر
نئی دہلی ،ہندستانی کرکٹ ٹیم کے سابق سلامی بلے باز گوتم گمبھیر نے کہا ہے کہ افغانستان کے سرکردہ ہر فن مولہ کھلاڑی محمد نبی کو مقابلوں میں وہ مقام نہیں دیا جاتا جس کے وہ حقدار ہیں۔ ان کا دعوا ہےکہ آل راؤنڈر کے زمرے میں محمد نبی آندرے رسل سے زیادہ پیچھے نہیں ہیں۔
افغانستان کے آل راؤنڈر محمد نبی ملک سے باہر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کرکٹرز میں شامل ہیں۔ سن رائزرس حیدرآباد کی طرف سے کھیلنے والے محمد نبی متحدہ عرب امارات میں آئندہ ایڈیشن کی تیاری کر رہے ہیں اور ڈیوڈ وارنر ، کین ولیمسن ، راشد خان ، مچل مارش ، اور فیبین ایلن جیسے غیر ملکی کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔ دریں اثنا گوتم گمبھیر نے نبی کے مواقع نہ ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
ٹی ٹوئنٹی کی رینکنگ میں محمد نبی آل راؤنڈر کی درجہ بندی میں سرفہرست ہیں۔ 2017 سے اب تک 13 آئی پی ایل میچوں میں نبی 148.35 کی اسٹرائک ریٹ برقرار رکھتے ہوئے 135 رنز بنا چکے ہیں۔ تجربہ کار کھلاڑی نے 11 وکٹیں بھی حاصل کی ہیں جن میں سے آٹھ پچھلے سیزن میں اپنے آف اسپن کے ساتھ ( 4/11 )کے بہترین بولنگ کے اعدادوشمار کے ساتھ لی تھیں ۔ بین الاقوامی ٹی ٹونٹی میں محمد نبی نے 78 میچوں میں 145 کے اسٹرائک ریٹ سے 1347 رنز بنائے ہیں اور 69 وکٹ حاصلکئے ہیں ۔
گوتم گمبھیر نے کہا کہ محمد نبی کا تعلق ایک ایسی فرنچائز سے ہے جس میں ڈیوڈ وارنر ، راشد خان ، جونی بیرسٹو ، کین ولیمسن ہیں ۔ لہذا انہیں بہت سے مواقع نہیں ملتے ہیں۔ گمبھیر نے اس کی حمایت کی کہ اگر وہ کسی بھی دوسری فرنچائز کا حصہ ہوتے تو انہیں تمام 14 میچ میں کھلایا جاتا ، تب ہی نبی کی صلاحیتوں کا احساس ہو گا۔
ورلڈ کپ فاتح گوتم گمبھیر نے اسٹار اسپورٹس پر ایک بات چیت کے دوران کہا کہ شاید کیرون پولارڈ ، اے بی ڈی ولیئرس ، ڈیوڈ وارنر جیسے کھلاڑیوں کی تعریف کی جاسکتی ہے۔ تاہم نبی کی شراکتیں بے مثال ہیں۔ سابق ہندوستانی بلے باز نے بتایا کہ افغان آل راؤنڈر کی فیلڈنگ اچھی ہے ، گیند کے ساتھ چار بہترین اوورز کھیل سکتا ہے ، اور پانچ یا چھ نمبر پر بلے بازی کرتے ہوئے بڑے شاٹس کھیل سکتا ہے۔
گمبھیر نے مزید کہا کہ ہم ایک کوالٹی آل راؤنڈر کی حیثیت سے آندرے رسل کے بارے میں بات کرتے ہیں لیکن محمد نبی شاید اس زمرے میں نہیں ہوں گے لیکن وہ ان سے پیچھے بھی نہیں ہیں۔ کیونکہ وہ افغانستان سے ہیں جو اتنی زیادہ کرکٹ نہیں کھیلے ہیں لہذا لوگ انہیں اس قدر زیادہ اہمیت نہیں دیتے ہیں۔گمبھیر کو لگتا ہے کہ آل راؤنڈر کے زمرے میں محمد نبی آندرے رسل سے زیادہ پیچھے نہیں ہیں۔