سلمان خان کی کرتا پہن کر تقریب میں شرکت، مداح حیران
ممبئی،جنوری ۔ بھارت کے سب سے دولت مند اور ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ (آر آئی ایل) کے مالک مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے آننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی منگنی کے بعد ہونے والی ایک تقریب میں بالی ووڈ کے کئی ستاروں نے شرکت کی۔میڈیا کے مطابق اس تقریب میں سلمان خان، بچن خاندان اور شاہ رخ خان کے اہلخانہ نے بھی شرکت کی۔میڈیا کے مطابق تقریب میں شاہ رخ خان، ایشوریا رائے، کترینہ کیف، ورون دھون، دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے بھی شرکت کی۔رپورٹس کے مطابق تقریب میں اکشے کمار، جان ابراہم، جھانوی کپور اور سارہ علی خان بھی شریک ہوئے۔اس کے علاوہ شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان اور بیٹے آریان بھی تقریب میں پہنچے جبکہ ایشوریا کی بیٹی بھی وہاں موجود تھیں۔تقریب میں سلمان خان اپنی بھتیجی علیزے اگنیہوتری کے ساتھ پہنچے جہاں میڈیا کے نمائندوں نے ان کی خوب تصاویر کھینچی۔کئی دنوں بعد سلمان خان کو کرتا پہنے دیکھ کر مداحوں نے حیرانی کا اظہار کیا اور ساتھ ہی سوشل میڈیا پر سلمان خان کے کرتے اور ٹراوزرز کی تعریف کرنا شروع کردی۔