سعودی ویزہ آسان ہو گیا، سعودیہ ائیرلائن کا ٹکٹ خریدنے پر سیاحتی ویزہ ممکن

ریاض،جنوری۔سعودی عرب کی فضائی کمپنی سعودیہ ائیر لائنز اپنے ساتھ سفر کے لیے ٹکٹ خریدنے پر سیاحوں کو مملکت کا سیاحتی ویزہ لگوا کر دے گی۔اس امر کا اعلان کمپنی کے ترجمان عبداللہ الشھرانی نے روزنامہ عکاظ سے بات کرتے ہوئے کیا ہے۔ ترجمان سعودیہ ائیر کے بقول اس سکیم کو اللہ کے مہمان کا نام دیا گیا ہے۔ یہ سیاحتی ویزہ چار دن کے لیے ہو گا۔ ویزے کی اس مدت کے دوران عمرہ بھی کیا جا سکے گا اور سیاحتی سرگرمیاں بھی ممکن ہوں گی۔اعلان میں بتایا گیا ہے کہ ویزے کا حصول سیاح حضرات انٹر نیٹ کے ذریعے بھی ممکن بنا سکیں گے۔ویزے کے اجرا کی یہ سہولت فضائی کمپنی نے سعودی وزارت خارجہ اور وزارت حج و عمرہ کے ساتھ کو آرڈیننینشن کے ساتھ پیش کی ہے۔

 

Related Articles