ممبئی گوا ہائی وے پر ٹرک اور کار کی ٹکر میں 9 افراد ہلاک

ممبئی، جنوری۔مہاراشٹر کے رائے گڑھ ضلع میں ممبئی-گوا ہائی وے پر جمعرات کو ٹرک اور کار کے درمیان تصادم میں نو لوگوں کی موت ہو گئی۔پولیس نے بتایا کہ یہ حادثہ آج علی الصبح رائے گڑھ-ریپولی گاؤں کے قریب پیش آیا۔ مہلوکین میں پانچ مرد اور چار خواتین شامل ہیں۔ حادثے میں چار سالہ بچہ بچ گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں گاڑیوں کے درمیان ٹکر ہوگئی تھی۔ حادثے کی وجہ ابھی تک واضح نہیں ہے۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائی شروع کردی۔ حادثے کی وجہ سے ممبئی گوا ہائی وے پر ٹریفک جام ہوگیا۔ پولیس نے حادثے کا شکار گاڑیوں کو سڑک سے ہٹا کر ٹریفک کوبحال کر دیا ہے۔پولیس نے بتایا کہ لاشوں کو مانگاؤں سب ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

Related Articles