خواتین کرکٹ: آسٹریلیا نے پاکستان کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی
برسبین، جنوری۔ آسٹریلیا نے پاکستان خواتین ٹیم کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئےدوسرے ون ڈے میچ میں 10 وکٹوں سے شکست دی۔ایلن بارڈر فیلڈ گراؤنڈ میں ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے پاکستان کی پوری ٹیم 43 اوورز میں 125 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ جواب میں آسٹریلیا کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف صرف 19.2 اوورز میں حاصل کر لیا۔ سلامی بلے باز فوبی لیچ فیلڈ (ناٹ آؤٹ 67) اور بیتھ مونی (ناٹ آؤٹ 57) نے اپنی ٹیم کو جیت سے ہمکنار کیا۔ڈریسی براؤن (3/32) اور اینابیل سدرلینڈ (2/13) نے پاکستان کو سمیٹنے میں اہم کردار ادا کیا۔ پاکستان کے لیے صرف ندا ڈار (24) اور کپتان بسمہ معروف (21) کچھ دیر کے لیے آسٹریلیا کے حملے کو برداشت کر سکیں۔ پاکستان کے پانچ کھلاڑی دہائی کے ہندسہ تک پہنچنے میں ناکام رہے۔