جرمن وزیر دفاع کاعہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ

برلن ،جنوری۔ جرمن وزیر دفاع کرسٹین لیمبریچٹ نے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے روسی خبررساں ادارے نے جرمن اخبار بِلڈ کی رپورٹ کے حوالیسے بتایا کہ جرمن وزیر دفاع کرسٹین لیمبریچٹ نے تنقید کے باعث مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے تاہم استعفیٰ کی تاریخ کا تاحال معلوم نہیں ہو سکا۔ اخبار نے کہا کہ جرمنی کی مسلح افواج کے لیے پارلیمانی کمشنر ایوا ہوگل کو اس عہدے پر تعینات کیا جا سکتا ہے۔ گزشتہ مہینوں کے دوران لیمبریچٹ کو جرمن مسلح افواج کے ناقص حصول اور لاجسٹکس کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ جرمن سیاستدانوں کی مقبولیت کی درجہ بندی انہیں 20 ویں نمبر پر رکھتی ہے۔

 

Related Articles