کم جونگ ان ٹرمپ کی جلد صحت یابی کے متمنی
پیانگ یانگ ، شمالی کوریا کے حکمران کم جونگ ان نے ہفتہ کے روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا اور انہیں کورونا کی وبا سے جلد صحت یاب ہونے کی خواہش کا اظہار کیا۔
کوریا کی سرکاری سینٹرل نیوز ایجنسی کے مطابق کم نے اپنے پیغام میں کہا کہ انہوں نے یہ خبر سنی ہے کہ امریکہ کے صدر اور خاتون اول میلانیا ٹرمپ کورونا سے متاثر ہوئے ہیں اور ان سے ’ہمدردی‘ کا اظہار کرتے ہیں ۔ مسٹر کم نے امید ظاہر کی ہے کہ وہ دونوں جلد صحت یاب ہوجائیں گے۔
قابل ذکر ہے کہ ٹرمپ نے جمعہ کے روز اس بات کی تصدیق کی تھی کہ وہ اور ان کی اہلیہ کورونا پازیٹو ہیں۔