پھٹے ہوئے سپورٹس شوز میں دوڑ، مراکشی لڑکے کی تصویر نے توجہ حاصل کرلی

رباط ،جنوری۔اس کا نام احمد ریان عمامی ہے، عمر 11 سال ہے، وہ مراکش کے دارالحکومت رباط میں یعقوب المنصور محلے کا رہائشی ہے، اپنے والدین کے ساتھ ایک سادہ گھر میں رہتا ہے، لیکن بھاگنے کا شوق نے گزشتہ ہفتے اسے رباط کے اطراف میں مشہور کردیا۔ خاص طور پر تامسنا علاقے میں کھیلوں کے مقابلے میں حصہ لینے نے اس کی شہرت کو مزید بڑھا دیا ہے۔یہاں تک سب کچھ معمول کے مطابق تھا تاہم احمد ریان کی پھٹے ہوئے سپورٹس شوز پہنے ہوئے تصویر لے لی گئی اور اسے مواصلاتی ویب سائٹس پر جاری کردیا گیا جس نے مراکشی باشندوں کو ہلا کر رکھ دیا۔اس تصویر کے بڑے پیمانے پر پھیلنے اور سوشل میڈیا پر گردش کرنے کے بعد مراکش کے کھیلوں کے مداحوں کی طرف سے ہمدردی کی ایک بڑی لہر پیدا ہوئی۔ایتھلیٹکس میں مراکش کے چیمپئن سفیان البقالی ان لوگوں میں سے تھے جنہوں نے احمد ریان کی اس تصویر پر سب سے پہلے بات چیت کی۔ سفیان البقالی نے سماجی رابطوں کی ویب گاہ ٹویٹر پر اپنے اکاؤنٹس کے ذریعے اس ننھے رنر کے ساتھ بات چیت کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔رباط میں غیر سرکاری سماجی تنظیم کے متحرک رکن عبد العالی الرامی نے ’’ العربیہ ڈاٹ نیٹ‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بچے کی تصویر نے محلہ یعقوب المنصور کے بعض افراد کو متوجہ کیا اور احمد ریان نے یعقوب المنصور محلہ کے افراد سے نیا ٹریک سوٹ اور جوتے حاصل کرکے ابتدائی سکالر شپ حاصل کرلی ہے۔

Related Articles