سابق مرکزی وزیر ڈاکٹر رگھوونش پرساد سنگھ کا انتقال

نئی دہلی،دیہی ترقی کے سابق مرکزی وزیر اور بہار کی اہم اپوزیشن راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے سابق قومی نائب صدر ڈاکٹر رگھوونش پرساد سنگھ کا آج دہلی کے آل انڈیا میڈیکل سائنس انسٹی ٹیوٹ (ایمس) میں علاج کے دوران انتقال ہوگیا۔وہ 74 برس کے تھے۔

خاندانی ذرائع نے یہاں بتایا کہ کہ پھیپھڑے کے انفیکشن میں مبتلا ڈاکٹر سنگھ کو ابھی حال ہی میں دہلی ایمس میں داخل کرایا گیا تھا،جہاں علاج کے دوران ان کا انتقال ہوگیا۔ اس سے پہلے کورونا متاثر ہونے پر انہیں پٹنہ ایمس میں داخل کرایا گیا تھا، جہاں علاج کے بعد وہ ٹھیک ہوگئے تھے۔بعد میں طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے انہیں دہلی کے ایمس میں داخل کرایا گیا تھا۔ ان کے لواحقین میں دو بیٹے اور ایک بیٹی ہے۔

 

Related Articles