شرد یادو سماجی انصاف کے حق میں رہے: وینکیا

حیدرآباد، جنوری۔سابق نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے جمعہ کو جنتا دل (یونائیٹڈ) کے سابق سربراہ شرد یادو کو جذباتی خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک وقف سوشلسٹ تھے اور ہمیشہ سماجی انصاف کے لئے حق میں رہے۔مسٹر یادو کا جمعرات کی رات گروگرام کے ایک نجی اسپتال میں انتقال ہوگیا تھا۔مسٹر نائیڈو نے ٹویٹ کیا، ’’ تجربہ کار رکن پارلیمنٹ اور سابق مرکزی وزیر مسٹر شرد یادو کے انتقال کے بارے میں معلوم ہونے پر دکھ ہوا۔ اوم شانتی۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر یادو نے ہمیشہ انصاف اور مساوات پر مبنی سماج کے لئے جدوجہد کی۔

 

Related Articles