صنعت کاروں نے مدھیہ پردیش میں شیوراج سے ملاقات کی

اندور، جنوری ۔ مدھیہ پردیش کے اندور میں آج سے شروع ہونے والی دو روزہ گلوبل انویسٹرس سمٹ (جی آئی ایس) کے پہلے دن صنعت دنیا کے مختلف گروپوں کے افسران نے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان سے ملاقات کی اور سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال کیا۔ سرکاری معلومات کے مطابق گلوبل انویسٹرس سمٹ کے پہلے دن ریلائنس نیو انرجی کے ڈائریکٹر نکھل آر۔ میسوانی، ایکسینچر کی چیئرمین مسز ریکھا مینن، آئی ٹی سی کے ایم ڈی سنجیو پوری، اڈانی ایگرو آئل اینڈ گیس کے ایم ڈی مسٹر پرنو اڈانی، ٹاٹا انٹرنیشنل کے چیئرمین نول این ٹاٹا، گودریج گروپ کے ایم ڈی مسٹر نادر گودریج، ڈالمیا بھارت کے ایم ڈی پنیت ڈالمیا نے مسٹر چوہان سے الگ الگ ملاقات کی اور سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال کیا۔

Related Articles