ڈنمارک میں بینک ڈکیتیاں ختم، 2022 میں کوئی واقعہ نہیں ہوا

کوپن ہیگن،جنوری ۔ڈنمارک میں گزشتہ سال ایک بھی بینک ڈکیتی رپورٹ نہیں ہوئی۔ڈنمارک کے فنانس ڈپارٹمنٹ کے مطابق 2000کے بعد ملک میں بینک ڈکیتیوں میں واضح کمی آئی، حیران کن طور پر 2021میں صرف ایک جبکہ 2022میں ڈکیتیوں کی شرح پہلی بار صفر پر آگئی۔رپورٹس کے مطابق جدید سیکورٹی کیمرے ، آلارم نظام اور پولیس کے تعاون کی وجہ سے ڈنمارک میں بینک ڈکیتیوں کی شرح کم ہوئی۔ اس کے علاوہ بینک میں کیشیئرز اسٹاف کم کرنے کی وجہ سے بھی ڈکیتیاں کم ہوئیں،ڈنمارک میں تقریباً 800 بینک برانچز ہیں جس میں صرف 20فیصد میں ہی کیش کیلئے اسٹاف ہے، ورنہ زیادہ تر صارفین اے ٹی ایم اور ڈیجیٹل بینکنگ استعمال کرتے ہیں رپورٹ میں بتایا گیا کہ ڈنمارک میں ڈیجیٹل بینکنگ کی وجہ سے نقد پیسوں کا استعمال کم ہوا ، شہری اب بینک نہیں جاتے دوسری جانب حکام کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل بینکنگ کی وجہ جہاں بینک ڈکیتیوں میں کمی آئی وہیں سائبر کرائم میں اضافہ ہوا ہے۔

Related Articles