شہزادہ خالد الفیصل کی ڈاکار ریلی کی اختتامی تقریب میں شرکت

جدہ،جنوری۔مکہ مکرمہ کے گورنر اور سعودی فرماں روا کے مشیر شہزادہ خالد الفیصل نے سعودی ڈاکار ریلی 2022ء کی اختتامی تقریب میں شرکت کی۔ یہ ریس 2 سے 14 جنوری 2022ء تک مملکت میں منعقد ہوئی۔ ریس کے دوران میں شرکاء ڈرائیو مملکت کے متعدد اضلاع اور شہروں سے گزرے۔جدہ کے کورنیش میں منعقد اختتامی تقریب میں چھ شعبوں (گاڑیاں، موٹرسائیکل، فور وہیل موٹر سائیکل، ٹرک، لائٹ ویٹ ڈیزرٹ وہیکل اور ڈاکار کلاسک) میں ریس جیتنے والوں میں انعامات تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر سعودی آٹوموبائل اینڈ موٹرسائیکل فیڈریشن کے سربراہ شہزادہ سلطان العبداللہ الفیصل اور نائب وزیر کھیل بدر القاضی بھی موجود تھے۔گاڑیوں کے شعبے میں قطر کے ناصر العطیہ پہلے ، فرانس کے سیبستیان لویپ دوسرے اور سعودی عرب کے یزید الراجحی تیسرے نمبر پر رہے۔ الراجحی 44 سال قبل ڈاکار ریلی مقابلے کے آغاز کے بعد وکٹری اسٹینڈ پر پہنچنے والے پہلے سعودی بن گئے۔موٹر سائیکل کے شعبے میں پہلی پوزیشن برطانیہ کے سام سینڈرلینڈ کی رہی۔ فور وہیل موٹر سائیکل میں فرانس کے الیگزینڈر جیروڈ اور ٹرک کے شعبے میں روس کے دمتر اسٹونیکوف نے اول پوزیشن کا تاج اپنے سر سجایا۔ہلکی صحرائی سواری میں چلی کے فرانشسکو لوپیز نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔سعودی عرب کی خاتون ڈرائیور دانیہ قعیل نے عمومی ترتیب میں آٹھویں پوزیشن حاصل کی۔ ان کی ہم وطن خاتون ساتھی مشاعل العبیدان سترہویں پوزیشن پر رہیں۔ دونوں خواتین ڈرائیوروں کی ڈاکار ریلی میں یہ پہلی شرکت تھی۔

Related Articles