منشیات فروش گروہ اور سیکیورٹی قوتوں کے درمیان تصادم، 29 افراد ہلاک

برازیلیا، جنوری۔میکسیکو میں”ال چاپو” لقب کے حامل منشیات کے مالک جوکین گزمین کے ایک بیٹے اویدیو گزمین کی حراست پر میکسیکو میں ہونے والی جھڑپوں میں10 فوجیوں سمیت 29 افراد مارے گئے۔
جھڑپوں کے نتیجے میں پر تشدد واقعات میں کئی فوجی گاڑیاں تباہ ہو گئیں ، درجنوں گاڑیوں کو نذرِ آتش کردیا گیا اور 100 سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئیںنیشنل پیلس میں یومیہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر اینڈریس مینوئل لوپیز اوبرادور نے کہا کہ شہریوں کی زندگیوں کو خطرے میں نہ ڈالنے کے لیے یہ آپریشن حساس طریقے سے کیا گیا۔”10 فوجی جو سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لیے ڈیوٹی پر تھے اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور 35 فوجی زخمی ہوئے۔”وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ آپریشنز میں مسلح افواج کے 3586 ارکان نے حصہ لیا، ہونے والے تصادم میں گینگ کے 19 ارکان ہلاک اور 21 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ آپریشن کے دوران 26 بکتر بند گاڑیوں سمیت بھاری تعداد میں اسلحہ قبضے میں لیا گیا ہے۔ سینا لووا کے گورنر روبن روچا نے اس بات پر زور دیا ہے کہ شہر میں حالات پر قابو پا لیا گیا ہے اور روز مرہ کی زندگی معمول پر آگئی ہے۔جھڑپوں کے نتیجے میں پر تشدد واقعات میں کئی فوجی گاڑیاں تباہ ہو گئیں ، درجنوں گاڑیوں کو نذرِ آتش کردیا گیا اور 100 سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔گرفتار کیے گئے اوویڈیو گزمان لوپیزے کو 2015 میں وفاقی سماجی آہنگی مرکز کو لیجایا گیا، جہاں اس کے والد ال چا پو کو بھی قید میں رکھا گیا تھا۔28 سالہ اوویڈیو گزمان، سینالوگینگ کے سرکردہ رہنماؤں میں سے ایک، جو کہ امریکہ میں منشیات کے سب سے زیادہ مطلوب سمگلروں میں سے ایک ہے، کو گزشتہ روز شمالی میکسیکو کے شہر قولیاکن میں ایک کارروائی کے دوران حراست میں لیا گیا تھا۔سینالوا گینگ کے ارکان، جنہوں نے رکاوٹیں لگا کر مرکزی سڑکوں کو بند کر دیا اور گاڑیوں کو آگ لگا دی کی وجہ سے تعلیمی سرگرمیوں خلل آیا تھا۔قولیاکن انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب مسلح افواج کے ساتھ جھڑپ کرنے والے گروہ کے ارکان کی بندوقوں سے دو گولیاں کمرشل طیارے کو لگیں اور مسافروں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔

Related Articles