بارشوں نے مدینہ منورہ کو سیاحوں کی نئی منزل بنا دیا

مدینہ منورہ،جنوری۔ گذشتہ دنوں مدینہ منورہ میں پے در پے ہونے والی بارشوں نے کچھ ایسے قدرتی مناظرتخلیق کیے جو بہت کم دیکھنے کو ملتے ہیں۔ ان مناظر کے نتیجے میں پہاڑوں کی بلندیوں سے آبشاریں پھوٹ پڑیں اور وادیاں طوفانی پانیوں سے بھر گئیں۔ جس کے بعد ان مناظر کو دیکھنے سیاح دور دور سے ان علاقوں کا رخ کرنے لگے ہیں۔سعودی عرب کی پریس ایجنسی ایس پی اے نے مدینہ منورہ کے مرکزمیں وادی العقیق اور قناۃ میں بارش کے بعد کے مناظر دکھائے ہیں جو کہ سیاحتی سفر کرنے والے خاندانوں اور افراد کے لیے سردیوں کے موسم میں لطف اندوز ہونے کا بہترین موقع فراہم کرتے ہیں۔ اس طرح بارشوں نے مدینہ منورہ کو سیاحوں کی ایک نئی منزل بنا دیا ہے۔

Related Articles