روس کا ہاپر سونک میزائلوں سے لیس بحری جہاز سمندر میں تعینات

ماسکو ، جنوری ۔روس نے ہاپر سونک میزائلوں سے لیس بحری جہاز سمندر میں تعینات کر دیا ، جہاز جدید ترین ہاپر سونک میزائل سسٹم زِرکون سے لیس ہے۔تفصیلات کے مطابق روس کی جانب سے ہاپر سونک میزائلوں سے لیس بحری جہاز سمندر میں تعینات کر دیا گیا۔ایشیا اور یورپ کی طرف سے سمندر میں جہاز کو تعینات کیا گیا ہے، اس حوالے سے روسی صدر پیوٹن نے کہا کہ جہاز جدید ترین ہاپر سونک میزائل سسٹم زِرکون سے لیس ہے۔زرکون ہائپرسونک کروز میزائل فضا میں آواز سے بھی نو گنا زیادہ کی رفتار سے سفر کر سکتا ہے۔برق رفتار زرکون میزائل چار سو کلومیٹر تک اپنے ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے، اس کروز میزائل کو نیٹو نےایس ایس این تھری تھری کا نام دے رکھا ہے۔خیال رہے ایڈمرل گورشکوف فریگیٹس کی نئی سیریز کا پہلا جہاز ہے جسے روسی بحریہ کے ایک اہم اسٹرائیک جزو کے طور پر پرانے سوویت ساختہ تباہ کن جہازوں کو تبدیل کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا۔ایڈمرل گورشکوف نے روس کے جدید ترین ہائپرسونک میزائل زرکون کے لیے اہم ٹیسٹ بیڈ کے طور پر کام کیا ہے۔زرکون کا مقصد روسی کروزر، فریگیٹس اور آبدوزوں کو مسلح کرنا ہے اور اسے دشمن کے جہازوں اور زمینی اہداف دونوں کے خلاف استعمال کیا جا سکتا ہے، یہ ان متعدد ہائپر سونک میزائلوں میں سے ایک ہے جو روس نے تیار کیے ہیں۔

Related Articles