آر ایل ڈی کے مدن بھیا نے لیا حلف
لکھنؤ:جنوری۔اترپردیش کے ضلع مظفر نگر کی کھتولی سیٹ سے راشٹریہ لوک دل(آر ایل ڈی) کے نومنتخب ایم ایل اے مدن بھیا نے بدھ کو عہدے و رازدی کا حلف لیا۔اسمبلی اسپیکر ستیش مہانا نے اسمبلی کے راج رشی پروشتم داس ٹنڈن ہال میں انہیں حلف دلایا۔ مہانا نے ایم ایل اے کو آئین کی ایک کاپی اور ورک کنڈکٹ مینول پیش کیا۔اس موقع پر اسمبلی کے چیف سکریٹری پردیپ کمار دوبے اور دیگر معزز افراد موجود تھے۔ بی جے پی ایم ایل اے وکرم سنگھ سینی کو اسمبلی کی رکنیت سے نااہل قرار دئیے جانے کے بعد دسمبر میں کھتولی اسمبلی سیٹ کے لئے ضمنی الیکشن ہوا تھا۔سال 2013 میں مظفر نگر کے کول قصبہ میں ہوئے فسادات میں ایم پی۔ ایم ایل اے عدالت نے سینی کو خاطی قرار دیا تھا جس کے بعد اسمبلی سے ان کی رکنیت منسوخ کردی گئی تھی۔