سعودی عرب میں رونالڈو کی 7 نمبر والی شرٹس کی فروخت میں اضافہ

ریاض ،جنوری۔ سعودی عرب کی معروف فٹبال کلب النصر ایف سی کی جانب سے پرتگال کے کپتان کرسٹیانو رونالڈو سے دستخط ہونے کے اعلان کے بعد RONALDO اور7نمبر کی نئی شرٹ خریدنے کے لییسپورٹس وئیر اسٹورز پر مداحوں کی قطاریں لگ گئیں۔ النصر کلب کے صدر کے ساتھ 7نمبر کی جرسی تھامے رونالڈو کی تصویر کے بعد سے اب تک سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر النصر کلب کے فالوورز کی تعداد بڑھ کر ساڑھے پانچ ملین سے تجاوز کر گئی ہے۔خیال رہے کہ رونالڈو نیسعودی کلب سے ڈھائی سال کا معاہدہ کیا ہے۔ اس کے تحت انہیں ہر سال ساڑھے 7 کروڑ ڈالر ادا ملیں گے۔

Related Articles