پاکستان جیسی ٹیم کیخلاف بھرپور پلاننگ کے ساتھ کھیلنا ضروری ہے:کین ولیمسن

کراچی،جنوری۔نیوزی لینڈ کیکرکٹر کین ولیمسن کا کہنا ہیکہ پاکستان کے پاس فاسٹ بولنگ کا ٹیلنٹ بہت ہے، جب سے کرکٹ کھیل رہا ہوں، پاکستان سے حیران کن ٹیلنٹ آتا دیکھا ہے، پاکستان جیسی ٹیم کے خلاف بھرپور پلاننگ کے ساتھ کھیلنا ضروری ہے۔کراچی میں جیو نیوز سیگفتگو کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کیکرکٹرکین ولیمسن کا کہنا تھا کہ پاکستان کا اگر اہم کھلاڑی ان فٹ بھی ہوں تو پاکستان ٹیم کمزور نہیں ہوتی۔کین ولیمسن کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کھیل کرکافی اچھا لگا، پچھلا میچ بہت زبردست ہوا، ہم نتیجہ حاصل کرسکتے تھے، دوسرے ٹیسٹ کے لییکنڈیشنز کے مطابق پلاننگ کریں گے، پاکستان کے پاس فاسٹ بولنگ کا ٹیلنٹ بہت ہے، جب سے کرکٹ کھیل رہا ہوں، پاکستان سے حیران کن ٹیلنٹ آتا دیکھا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی ٹیم ہو، میری کوشش ہوتی ہیکہ بڑا اسکور کرنے کی کوشش کروں، ہرجگہ مختلف کنڈیشن کا ملنا ٹیسٹ کرکٹ کو چیلنجنگ بناتا ہے، انگلینڈ نے حال ہی میں پاکستان میں زبردست کرکٹ کھیلی، ہر ٹیم اپنی اسٹرینتھ کے حساب سے حکمت عملی اپناتی ہے۔سابق کیوی کپتان کا کہنا تھا کہ آج کل کی بڑھتی ہوئی کرکٹ میں تینوں فارمیٹ کے لیے تیار رہنا چیلنج ہے، ورک لوڈ منیجمنٹ آج کل کی کرکٹ میں کافی ضروری ہوچکا ہے۔

 

Related Articles