فلم وکرم ویدھا کی ناکامی تسلیم کرتا ہوں، اس سے سبق سیکھنا چاہتا ہوں، ریتک روشن
ممبئی،جنوری۔بالی ووڈ اسٹار ریتک روشن نے اپنی فلم وکرم ویدھا کی باکس آفس پر ناکامی کو تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے اس سے سبق سیکھنا چاہیے۔اس سال ستمبر میں ریلیز ہونے والی وکرم ویدھا کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ریتک روشن کا کہنا تھا کہ وہ نہیں چاہتے کہ ایک ہی قسم کی فلمیں بنیں۔ واضح رہے کہ فلم وکرم ویدھا نے ٹکٹوں کی فروخت میں بھی وہ مقام حاصل نہیں کیا جو کہ باکس آفس پر کامیابی کے لیے فلم کی پرفارمنس کا تعین کرتی ہے۔ فلم میں ریتک روشن کے ساتھ دوسرے لیڈ کیرکٹرز میں سیف علی خان اور رادھیکا آپٹے شامل تھے، تاہم فلم کی باکس پر ناکامی کے باوجود فلم بینوں اور نقادوں نے ریتک کی کارکردگی کو سراہا ہے۔جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ کیا ہے جہاں لوگ انہیں دیکھنا پسند نہیں کرتے، اس پر ریتک روشن نے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ میں نے خود کو بہت سنجیدہ لیا ہو، اور میرا خیال ہے کہ مجھے ایسا بھی ہونا چاہیے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہوسکتا ہے میں ایسے رول نہیں کرنا چاہتا جو میرے پرستاروں کے معیار پر پورا نہیں اترتے، اس کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ایک ہی کردار، یکساں فلمیں اور مخصوص پس منظر۔ واضح رہے کہ اس ماہ کے اوائل میں ریتک روشن ریڈ سی انٹرنیشل فلم فیسٹول جدہ میں شریک ہوئے جہاں وہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کے ساتھ نظر آئے۔ریتک، بالی ووڈ کے سینئر اداکار انیل کپور کے ساتھ فلم فائٹر کر رہے ہیں جس میں دیپکا پدوکون بھی شامل ہیں۔