کیا آریان خان ’برہمسترا 2 ‘ میں نظر آئیں گے؟

ممبئی،اکتوبر۔بالی ووڈ کی میگا بجٹ فلم ’برہمسترا‘ کی کامیابی کے بعد سے اس کے سیکوئل کے حوالے سے کافی خبریں گردش میں ہیں۔بالی ووڈ ذرائع کے مطابق آریان خان برہمسترا 2 سے اداکاری کے میدان میں قدم رکھیں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق برہمسترا 2 میں رنبیر کپور کے بچپن کا کردار کنک خان کے بیٹے آریان خان ادا کریں گے۔تاہم فلم کے ہدایت کار آیان مکھرجی نے ’برہمسترا 2‘ کی کاسٹ کے حوالے سے خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔دوسری جانب بالی ووڈ فلم ساز کرن جوہر نے اس حوالے سے تمام خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آریان خان بالی ووڈ میں اداکاری کے جوہر نہیں دکھائیں گے بلکہ وہ ایک فلم میکر بننا چاہئتے ہیں۔وہ جب بھی بالی ووڈ میں قدم رکھیں گے تو بطور فلم ساز کام کریں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ہرتیک روشن نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ وہ اب ایک فلم میں فائٹر کا کردار ادا کرنے والے ہیں۔بالی ووڈ ذرائع کا کہنا ہے کہ برہمسترا 2 میں ہرتیک روشن کے ساتھ دیپیکا پڈوکون جلوہ گر ہوں گی جبکہ فلم 2025 میں ریلیز کی جائے گی۔

 

Related Articles