یوگانڈا: نئے سال کی تقریب میں بھگدڑ، 9 افراد ہلاک

کمپالا، جنوری۔یوگانڈا کے دارالحکومت کمپالا میں سال نو کی تقریبات کے دوران بھگدڑ مچ جانے سے کم از کم نو افراد ہلاک ہو گئے ۔ پولس نے اتوار کو یہ اطلای دی۔ پولیس کے مطابق نئے سال کے موقع پر میوزک شو کا اہتمام کیا گیا تھا۔ مبینہ طور پر شرکاء میں تب بھگدڑ مچ گئی جب منتظمین نے لوگوں کو نئے سال کے موقع پر آدھی رات کو آتش بازی دیکھنے کے لیے باہر جانے کی ترغیب دی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ آتش بازی کو دیکھنے کے بعد وہاں بھگدڑ مچ گئی اور 5 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے، جب کہ بڑی تعداد میں لوگ زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا، وہاں پر چار دیگر کو مردہ قرار دے دیا گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔ اس واقعہ کے بارے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

Related Articles