یوکرین پر تازہ میزائل حملے،بیک وقت کئی شہروں کو نشانہ بنایا گیا
کیف،دسمبر ۔ یوکرین سے روس کے تازہ میزائل حملوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ یہ میزائل حملے صبح کے وقت دارالحکومت کیف سمیت کئی دوسرے شہروں میں کیے گئے۔ فوری طور پر یوکرین شہروں میں سائرن بجنا شروع ہو گئے۔یوکرین دفاعی حکام نے میزائل حملے کی اطلاع ملتے ہی شہریوں کو خبردار کرنے کے لیے بجائے تاکہ شہریں محفوظ جگہوں تک پہنچ جائیں اور جانی نقصان سے بچا جا سکے۔یوکرینی فضائیہ کے مطابق روس کے ڈرون حملے مختلف اطراف سے کیے گئے تھے۔ یوکرینی صدر کے مشیرکے مطابق 120 میزائل اب تک یوکرین پر پھینکے جا چکے ہیں۔ مشیر نے یہ بھی کہا کہ ہم ہم مسئلے کے پر امن حل کے لیے امن قائم کرنے والوں کی طرف سے مزید تجاویز کا انتظار کر رہے ہیں۔دوسری طرف کیف سمیت مختلف شہروں کے مئیرز نے بھی روس کے ان میزائل حملوں کی تصدیق کی ہے۔ جبکہ یوکرین کے ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ تازہ میزائل حملے سے بعض جگہوں پر ریلوے ٹریک کو نقصان پہنچا ہے۔واضح رہے رواں ماہ کے دوران روس کی طرف سے یوکری کے شہری انفراسٹرکچر کو نشانہ بنانے کے کئی بار میزائل اور ڈرون حملے کیے ہیں۔ بجلی کے نظام کو بھی ان حملوں نے بری طرح نقصان پہنچایا ہے۔