تیلگو فلم اسٹار وجے دیوراکونڈا کا بڑے سرپرائز کا اعلان
چنئی،دسمبر۔تیلگو فلم انڈسٹری کے ابھرتے ہوئے اداکار وجے دیوراکونڈا نے کرسمس کے موقع پر مداحوں کے لیے بڑا اعلان کر دیا۔میڈیا کی رپورٹس کے مطابق تیلگو فلموں کے سْپر اسٹار ہر سال کرسمس کے موقع پر اپنے پرستاروں کے لیے سرپرائز کا اعلان کرتے ہیں۔رواں برس اداکار نے اپنے 100 پرستاروں کے لیے تمام اخراجات کے خرچے سمیت چھٹیوں کا اعلان کیا ہے۔مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے اداکار نے لکھا ہے کہ ’ایک روایت جو میں نے 5 برس قبل شروع کی تھی، اس سلسلے کو رواں برس ایک نئی جہت دیتے ہوئے صرف 1 پرستار نہیں بلکہ 100 پرستاروں کے لیے چھٹیوں کا منصوبہ تشکیل دیا ہے، جس کے تمام اخراجات میری طرف سے ہوں گے۔انہوں نے ایک پول تشکیل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جگہ کا انتخاب کرنے میں میری مدد کیجیے۔اداکار نے اس پول میں بھارت کے 4 مختلف مقامات کے نام لکھے ہیں، خوب جوش و خروش کا اظہار کرتے ہوئے 31 ہزار سے زائد ٹوئٹر صارفین نے اس پولنگ میں حصہ لیا ہے۔پولنگ کا مقررہ وقت پورا ہونے کی صورت میں سب زیادہ 42.5 فیصد ووٹ ’ماؤنٹینز آف انڈیا‘ کو ملے۔اداکار کا ٹوئٹ دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا جسے سوشل میڈیا صارفین نے کرسمس کا بہترین تحفہ قرار دیا ہے۔