آسٹریلیا نے زیرسمندر نگرانی کے لئے سب ڈرون بنالیا
سڈنی،دسمبر۔آسٹریلیا نے زیر سمندر نگرانی کیلئے سب ڈرون تیار کرلیا، یہ سب ڈرون انڈو پیسیفک پانیوں میں بارودی سرنگوں سے بھی نبرد آزما ہونے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ آسٹریلوی محکمہ دفاع کی طرف سے ٹوئٹر پوسٹ کے مطابق زیر سمندر روبوٹک وارفیئر وہیکل کی رونمائی 12دسمبر کو کی گئی تھی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ وہیکل انڈو پیسیفک پانی میں چین کی سرگرمیوں کے تدارک کے لئے تیار کیا گیا ہے۔ سب ڈرون کی تیاری آسٹریلوی بحریہ اور دفاعی تنظیموں کا 10کروڑ ڈالر کا مشترکہ منصوبہ ہے۔