کوونٹری میں ایمیزون کےسیکڑوں کارکنوں نے ہڑتال کے حق میں ووٹ دیدیا

لندن،دسمبر۔کوونٹری میں ایمیزون کے گودام میں کارکنوں نے ہڑتال کی کارروائی کے حق میں ووٹ دے دیا، جس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ سب سے پہلے برطانیہ میں ہوا ہے۔ جی ایم بی یونین نے کہا کہ سیکڑوں کارکنوں نے 50پنس فی گھنٹہ تنخواہ کی پیشکش سے واک آؤٹ کرنے کے حق میں ووٹ دیا۔ یونین نے کہا کہ 98فیصد سے زیادہ کارکنوں کی اکثریت نے ہڑتال کے حق میں یہ ووٹ 63فیصد سے زیادہ بیلٹ ٹرن آؤٹ پر دیا۔ ایمیزون نے پہلے کہا ہے کہ اس نے مسابقتی تنخواہ کی پیشکش کی ہے اور کارکنوں کو جامع فوائد دیئے ہیں۔ بیلٹ جمعہ کو ختم ہو گیا لیکن نئے سال میں کسی بھی صنعتی کارروائی کا امکان ہے۔ کارکن چاہتے تھے کہ ان کی فی گھنٹہ تنخواہ 10پونڈزفی گھنٹہ سے بڑھ کر 15پونڈز ہو جائے۔ جی ایم بی کی سینئر آرگنائزر امانڈا گیئرنگ نے کہا کہ کارکنان برطانیہ میں ایمیزون کے پہلے کارکن بن کر تاریخ رقم کر رہے ہیں، جنہوں نے باقاعدہ ہڑتال میں حصہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ انہیں دنیا کی سب سے قیمتی کمپنیوں میں سے ایک سے تنخواہ کی معقول شرح حاصل کرنے کے لئے ہڑتال پر جانے پر مجبور کیا جا رہا ہے جوکہ ایمیزون کے لئے باعث شرم ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ایمیزون بہتر کام کرنے کی متحمل ہو سکتی ہے، ہڑتال کی کارروائی سے بچنے میں ابھی زیادہ دیر نہیں ہوئی، تاہم کمپنی کو کارکنوں کی تنخواہوں اور حالات کو بہتر بنانے کے لئے جی ایم بی کے ساتھ میز پر بات کرنی ہوگی۔

Related Articles