شہناز گِل کا سدھارتھ شکلا کیلئے جذباتی پیغام

ممبئی،دسمبر۔بھارتی اداکارہ و گلوکارہ شہناز گِل نے اپنے آنجہانی بوائے فرینڈ کے لیے سوشل میڈیا پر جذباتی پیغام شیئر کیا ہے۔بھارتی آنجہانی ہیرو، ریئیلٹی شو بگ باس سیزن 13کے فاتح سدھارتھ شکلا کی آج سالگرہ ہے، اس موقع پر اداکارہ شہناز گِل جذباتی نظر آ رہی ہیں۔ پنجاب کی کترینہ کیف کے نام سے مشہور شہناز گِل نے سوشل میڈیا پر اپنے بوائے فرینڈ کی سالگرہ کے موقع پر ایک جذباتی پیغام شیئر کیا ہے۔اداکارہ نے سدھارتھ شکلا کے مسکراتے چہرے کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ میں تم سے دوبارہ ملوں گی۔واضح رہے کہ گزشتہ برس 2 ستمبر کو مشہور ریئیلٹی شو بگ باس سیزن 13 کے فاتح سدھارتھ شکلا 40 برس کی عمر میں اچانک دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کرگئے تھے۔

Related Articles