میسی اور الواریز کی جوڑی نے ارجنٹائن کو فائنل میں پہنچایا
لوسیل، دسمبر ۔ ارجنٹائن نے لیونل میسی اور جولین الواریز کی شاندار جوڑی کی بدولت سیمی فائنل میں کروشیا کو شکست دے کر فیفا ورلڈ کپ کے فائنل میں جگہ بنالی۔منگل کو لوسیل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سیمی فائنل میں میسی نے ارجنٹینا کی جانب سے پہلا گول 34ویں منٹ میں کیا جبکہ الواریز نے 39ویں، 69ویں منٹ میں دو گول کر کے اپنی ٹیم کو فائنل تک پہنچایا۔ 2018 کے ورلڈ کپ کے رنر اپ کے خلاف ارجنٹائن کے کھلاڑی میسی نے جارحانہ انداز میں آغاز کیا اور آدھے گھنٹے میں پنالٹی مارنے کا موقع ملا۔ ارجنٹائن کے کپتان اور بڑے مواقع کے حامل کھلاڑی میسی نے فٹبال کو پوری مستعدی کے ساتھ گول پوسٹ کے دائیں جانب مار کر اپنی ٹیم کو 1-0 کی برتری دلائی۔ لوکا موڈرچ کے کھلاڑی اس گول کے بعد سنبھل نہیں سکے کیونکہ الواریز نے گیند کو پچ کے وسط سے ڈربل کرتے ہئے کروشیائی گول کے پاس پہنچ گئے۔ گول کیپر ڈومینک لیواکووچ نے الواریز کو روکنے کی کوشش کی لیکن انہوں نے لیواکووچ کے اوپر گیند پھینک کر ارجنٹائن کی برتری کو دوگنا کردیا۔ 2-0 سے پیچھے کروشیا دباؤ میں تھا اور پہلے ہاف کے اختتام سے قبل گیند کو زیادہ سے زیادہ اپنے پاس رکھنے کی کوشش کی۔ میچ کے دوسرے ہاف میں جوسکو گارڈیول کی قیادت میں کروشیا نے شاندار دفاع کا مظاہرہ کیا تاہم 68ویں منٹ میں میسی نے گول کرکے ایک اور کوشش کی۔ میسی نے بڑے گارڈیول کو پیچھے چھوڑ دیا اور فٹ بال کو کروشیائی گول کے نزدیک الواریز کو دے دیا، جس نے گیند کو پوسٹ میں پہنچا دیا۔ دو مرتبہ کی عالمی چیمپئن ارجنٹائن نے چھٹی بار فیفا ورلڈ کپ کے فائنل میں جگہ بنائی ہے جہاں اس کا مقابلہ فرانس یا مراکش سے ہوگا۔