درہ گیس فیلڈ، سعودی اور کویتی کمپنی میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط

کویت/ریاض،دسمبر۔آرامکو گلف آپریشنز کمپنی اور کویت گلف آئل کمپنی نے دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ درہ گیس فیلڈ کو تیار کرنے کے لیے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔یادداشت پر دستخط مارچ 2022 میں ڈوب درہ فیلڈ ڈویلپمنٹ کے منٹس کے نفاذ کے طور پر کئے گئے۔ تاکہ درہ فیلڈ ڈویلپمنٹ پروجیکٹ پر کام براہ راست دوبارہ شروع کیا جائے۔ دونوں ملکوں کی طرف سے منظور شدہ ٹائم ٹیبل میں پروگرام کے نفاذ کے منصوبے کے مطابق کام کو تیز کیا جائے گا۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق اس شعبہ میں ترقی سعودیہ اور کویت کے درمیان 24 دسمبر 2019 کو دستخط کی گئی ایک مفاہمتی یادداشت کی دفعات کے تحت شامل تھی۔ ان دفعات کے تحت درہ فیلڈ کی ترقی کے لئے مشترکہ کام کیا جانا طے پایا تھا۔یاد رہے کہ درہ گیس فیلڈ دونوں شراکت داروں کے درمیان یکساں طور پر ایک ارب مکعب فٹ گیس فراہم کرے گی اور اس معاہدے سے دونوں ملکوں کو فائدہ ہوگا۔

 

Related Articles