ملکہ برطانیہ نے کم از کم 117 ممالک کا سفر کیا
لندن،ستمبر۔ تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ ملکہ الزبتھ دوم فرانس کے بادشاہ لوئس XIV کے بعد دنیا کی دوسری سب سے طویل حکمرانی کرنے والی فرمانروا تھیں جنہوں نے 14مئی 1643سے یکم ستمبر 1715 کے درمیان 72سال 110 دن یا 26407دن حکومت کی تھی۔ 6فروری 1952 سے لے کر 8ستمبر 2022کو ان کی موت تک وہ 70سال، سات مہینے اور دو دن یا 25782 دن تخت پر بیٹھیں۔ موجودہ برطانوی وزیر اعظم لز ٹرس 15ویں برطانوی وزیر اعظم ہیں جنہیں ملکہ الزبتھ نے تاج پہنایا جو 96 سال چار مہینے اور 18 دن زندہ رہیں۔ تاہم، وہ برطانیہ میں اب تک کی سب سے طویل حکمرانی کرنے والی ملکہ تھیں۔ کچھ عرصہ قبل معروف برطانوی اخبار ’دی ٹیلی گراف‘ نے لکھا تھا کہ ہماری سب سے زیادہ سفر کرنے والی ملکہ نے اپنے دور حکومت میں کم از کم 1032513 میل اور 117 ممالک (ممکنہ 195 میں سے) کا سفر کیا۔ ملکہ پانچ فٹ چار انچ لمبی تھیں لیکن وہ اب بھی اپنی ماں، ملکہ ماں سے لمبی تھیں جو پانچ فٹ دو انچ کی تھیں۔ صحافی سے سیاست دان بننے والے ، سر ونسٹن چرچل (پیدائش 1874)، برطانیہ کے پہلے وزیراعظم تھے جنہوں نے 1951اور 1955کے درمیان ملکہ الزبتھ کے ماتحت خدمات انجام دیں۔ ملکہ کے ساتھ کام کرنے والے دیگر برطانوی وزرائے اعظم میں انتھونی ایڈن (1955-57)، ہیرالڈ میک ملن (1957-63) ایلک ڈگلس-ہوم (1963-64)، ہیرالڈ ولسن (1964-70اور 1974-76)ایڈورڈ ہیتھ (1970-74)، جیمز کالاگھن (1976) -79، مارگریٹ تھیچر (1979-90)، جان میجر (1990-97)، ٹونی بلیئر (1997-2007)، گورڈن براؤن (2007-10)، ڈیوڈ کیمرون (2010-16)، تھریسا مے (2016-2019) اور بورس جانسن (2019-22) شامل ہیں۔ نیشنل جیو گرافک کڈز کے مطابق ملکہ الزبتھ دوم 21اپریل 1926 کو صبح 2.40 بجے یارک کے ڈیوک اور ڈچس کے ہاں پیدا ہوئیں جو بعد میں کنگ جارج ششم اور ملکہ الزبتھ (ملکہ ماں) بن گئے۔انہوں نے پہلی بار 2 جون 1953 کو تاج پہنا۔ یہ تقریب 20ملین لوگوں نے ٹی وی پر دیکھی۔ ان کے پسندیدہ کتے کورگیس ہیں۔ وہ برطانیہ میں واحد شخص ہیں جنہیں لائسنس کے بغیر گاڑی چلانے کی اجازت ہے نیشنل جیوگرافک کڈز نے انکشاف کیا کہ ملکہ الزبتھ صرف چھ سال کی عمر میں گھر کی مالک بن گئیں، جب ویلز کے لوگوں نے انہیں ونڈسر کے رائل لاج کے میدان میں ایک گھر تحفے میں دیا۔ ملکہ نے تقریباً 50 ہزار کرسمس کارڈز بھیجے ہیں۔ سی این این کے مطابق ان کا نام ان کی والدہ ملکہ الزبتھ، ان پردادی، ملکہ الیگزینڈرا، اور ان کی دادی، ملکہ یری کے نام پر رکھا گیا ہے۔ 10جولائی 1947 کو کنگ جارج ششم اور ملکہ الزبتھ نے یونان کے شہزادہ فلپ سے الزبتھ کی منگنی کا اعلان کیا جو برطانوی بحریہ میں لیفٹیننٹ تھے۔ 20نومبر 1947کو شہزادی الزبتھ نے فلپ سے شادی کی۔