دیپیکا پدوکون فیفا ورلڈ کپ ٹرافی کی رونمائی کریں گی
نئی دہلی، دسمبر۔ معروف اداکارہ دپیکا پدوکون فیفا ورلڈ کپ ٹرافی کی نقاب کشائی کریں گی۔ فٹبال ورلڈ کپ کا فائنل 18 دسمبر کو قطر کے لوسیل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ اس بار قطر فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی کر رہا ہے۔ دیپیکا فیفا ورلڈ کپ ٹرافی کی نقاب کشائی کے لیے قطر جائیں گی۔ یہ معلومات انگریزی میں شائع ہونے والے ملک کے ایک معروف اقتصادی اخبار نے دیپیکا کے قریبی شخص کے حوالے سے دی ہے۔ فیفا ورلڈ کپ قطر میں جاری ہے۔ فی الجال راونڈ آف 16 کے میچ کھیلے جا رہے ہیں۔ اس میں سے اب تک 6 ٹیمیں کوارٹر فائنل میں جگہ بنا چکی ہیں۔ نورا فتحی کے بعد فیفا ورلڈ کپ کے دوران دیپیکا کے قطر پہنچنے کی خبر سے ہندوستانی فٹ بال شائقین پرجوش ہیں۔ فائنل میچ 18 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔ سیمی فائنلز 14 اور 15 دسمبر کو ہوں گے۔ فائنل میچ ہندوستانی وقت کے مطابق رات ساڑے آٹھ بجے سے لوسیل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ دیپیکا پدوکون کو گلوبل آئیکون کہنا غلط نہیں ہوگا۔ انہوں نے ہندی کے ساتھ ساتھ ہالی وڈ فلموں میں بھی کام کیا ہے۔ اس سال، وہ کانز فلم فیسٹیول میں ہندوستان کی نمائندگی کر چکی ہیں۔ اس وقت وہ ان دنوں فلم فائٹر کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ وہ جنوری میں ریلیز ہونے والی فلم پٹھان میں نظر آئیں گی۔ اس میں شاہ رخ خان بھی ہیں۔