کوہلی بھی لتا کے انتقال پر افسردہ

ممبئی،فروری۔بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی نے لیجنڈری گلوکارہ لتا منگیشکر کے انتقال پر دْکھ کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا ہے۔مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں ویرات کوہلی نے کہا کہ ’لتا جی کے انتقال کی خبر سْن کر بہت دکھ ہوا۔‘ویرات کوہلی نے کہا کہ ’لتا جی کے سریلی گانوں نے دنیا بھر میں لاکھوں لوگوں کو چْھو لیا۔‘اْنہوں نے کہا کہ ’تمام موسیقی اور یادوں کے لیے آپ کا شکریہ۔‘ویرات کوہلی نے لتا منگیشکر کے انتقال پر اْن کے اہلخانہ سے دلی تعزیت بھی کیا۔واضح رہے کہ فنِ گلوکاری کے ذریعے بھارتی فلم نگری پر طویل عرصے راج کرنے والی بھارتی لیجنڈری گلوکارہ لتا منگیشکر آج انتقال کر گئی ہیں۔92 سالہ لتا منگیشکر گزشتہ ماہ کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد سے ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں زیرِ علاج تھیں۔

Related Articles