سعودی عرب کے دو گولوں کے صدمہ سے نکلنے کیلئے ماہر نفسیات کا سہارا لینا پڑا: گول کیپر

دوحہ،نومبر۔ارجنٹائن کی قومی ٹیم کے گول کیپر ایمیلیانو مارٹینیز نے انکشاف کیا کہ انہیں سعودی عرب سے ہارنے اور 2022 کے ورلڈ کپ میں ’ٹینگو‘ مہم کے آغاز میں ہی اپنی ٹیم کے خلاف دو گول ہوجانے کے صدمے سے نکلنے کیلئے ماہر نفسیات کی مدد لینا پڑی ہے۔ارجنٹائن کے ساتھ اپنے پہلے میچ میں سعودی عرب کے کھلاڑیوں صالح الشہری اور سالم الدوسری نے دو گول کئے تھے۔ انہیں گولوں کے سبب سعودی عرب نے ایک کے مقابلہ میں دو گولوں سے ارجنٹائن کو شکست دے کر ورلڈ کپ کی تاریخ کا سب سے بڑا اپ سیٹ کیا تھا۔ای ایس پی این کے مطابق 30 سالہ مارٹینیز نے ہفتے کے روز میکسیکو کے خلاف اپنے ملک کی فتح کے بعد کہا کہ سعودی عرب کے خلاف شکست کے بعد میں نے ایک ماہر نفسیات سے بات چیت کی کیونکہ میں گزشتہ تین دنوں میں بہت تکلیف محسوس کر رہا تھا۔انگلینڈ کے آسٹن ولا کے موجودہ گول کیپر نے مزید کہا میں نے ایک ماہر نفسیات سے بہت زیادہ تبادلہ خیال کیا کیونکہ انہوں نے دو گول کیے جنہیں ہضم کرنا مشکل تھا۔ہسپانوی رپورٹس نے بتایا ہے کہ ایمیلیانو نے آرسنل کلب کے شعبہ نفسیات کے سابق سربراہ ڈیوڈ پریسلی کا سہارا لیا ہے۔ انہوں نے گزشتہ سالوں میں اس کے ساتھ علاج شروع کر رکھا ہے تاکہ وہ فٹ بال کے لیے اپنا جذبہ ماند نہ پڑھنے دیں۔

Related Articles