ویرات اور انوشکا نے فلیٹ لے لیا، کرایہ جان کر ہوش اڑجائیں
ممبئی ،نومبر۔بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما اور ان کے کرکٹر شوہر ویرات کوہلی نے ممبئی کے علاقے جوہو میں ایک اپارٹمنٹ کرائے پر لیا ہے۔ اس فلیٹ کا ماہانہ کرایہ دو لاکھ 76 ہزار روپے ہے۔ انڈین ایکسپریس کے مطابق یہ ہائی ٹائیڈ بلڈنگ کی چوتھی منزل پر 1,650 مربع فٹ کے فلور ایریا کے ساتھ سمندر کا سامنا کرنے والا فلیٹ ہے۔ اس کی دو انڈر گراؤنڈ پارکنگز بھی ہیں۔اطلاعات کے مطابق ویرات کوہلی نے اپارٹمنٹ کی رجسٹریشن17 اکتوبر کو کروائی تھی اور اس وقت ساڑھے سات لاکھ روپے جمع کرائے تھے۔ یہ اپارٹمنٹ سابق کرکٹر سمرجیت سنگھ گائیکواڑ کی ملکیت ہے، جو وڈودرا کے شاہی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔ اس سال ستمبر میں یہ بھی خبر آئی تھی کہ انوشکا اور ویرات نے مہاراشٹر کے رائے گڑھ ضلع کے علی باغ میں اپنا فارم ہاؤس خریدا ہے۔ یہ زراد گاؤں کے قریب آٹھ ایکڑ اراضی پر قائم بتایا جاتا ہے۔ اس جائیداد کے لیے 19 کروڑ 24 لاکھ روپے کی رقم ادا کی گئی تھی۔