سلمان خان کی فٹنس کا راز ٹرینر نے فاش کردیا

ممبئی ،فروری۔ بالی ووڈ اداکار سلمان خان 56 سال عمر ہونے کے باوجود کسی نوجوان سے کم نہیں لگتے،وہ اتنی عمر ہونے کے باوجود فٹ کیسے ہیں؟ یہ راز ان کے ٹرینر نے فاش کردیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق فٹنس ٹرینر راکیش ادیار نے بتایا ہے کہ اداکار اپنے آپ کو فٹ رکھنے کیلئے زیادہ سے زیادہ کارڈیو ایکسرسائز( جس میں اچھلنا، رسی کودنا، بھاگنا، تیراکی، سائیکلنگ وغیرہ شامل ہیں) کرتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ سلمان خان کبھی بھی کارڈیو ایکسرسائز کو نہیں چھوڑتے بلکہ وہ جم میں بھاری وزن اٹھانے سے پہلے یہ ورزش ضرور کرتے ہیں، انہوں نے ورزش کرنے کی عادت چھوٹی عمر میں ہی اپنالی تھی اور وہ جم میں وزن اٹھانے سے پہلے اپنے دن کا آغاز ایک گھنٹہ طویل کارڈیو سیشن سے کرتے ہیں جس کے بعد وہ آخر میں اپنے فارم ہاؤس میں لمبے فاصلے تک پیدل بھی چلتے ہیں۔راکیش کے مطابق سلمان خان کی عمر اور صحت کو مدِ نظر رکھتے ہوئے انہیں اب بھاری وزن کے بجائے ہلکہ وزن اٹھانے کو کہا جاتا ہے۔یاد رہے کہ سلمان خان جلد ٹائیگر تھری میں اداکاری کرتے نظر آئیں گے۔

Related Articles