فیفا عالمی کپ : برازیل نے سربیا کو 0-2 سے شکست دی
قطر، نومبر .فیفا ورلڈ کپ 2022 میں پانچ بار کی عالمی چیمپئن برازیل نے جمعہ کو رات گئے میچ میں سربیا کو دو۔صفر سے شکست دی۔ لوسیل اسٹیڈیم میں چیمپئن برازیل کے لیے دونوں گول رچرلیسن نے کیے تھے۔برازیل کی جانب سے نیمار اور ونیسیئس جونیئر نے موقع گنوانے کے بعد میچ کا پہلا گول 62ویں منٹ میں رچرلیسن نے کیا۔ اس کے بعد رچرلیسن نے 73ویں منٹ میں وِنسیئس کے ہی کراس سے ایکروبیٹک گول کیا۔اس جیت کے ساتھ ہی برازیل اپنے گروپ میں چوٹی پر پہنچ گیا ہے۔ جمعرات کی شام کو گروپ جی کے اپنے پہلے میچ میں سوئٹزرلینڈ نے کیمرون کو 1-0 سے شکست دی تھی۔ اس کے ساتھ وہ گروپ میں دوسرے نمبر پر ہے۔ کیمرون تیسرے اور سربیا چوتھے نمبر پر ہے۔ دونوں ٹیموں کے پاس ایک بھی پوائنٹ نہیں ہےپہلے ہاف میں اسکور لائن 0-0 رہنے کے بعد میچ کا پہلا گول دوسرے ہاف میں ہوا۔ برازیلین فارورڈ نیمار جونیئر نے سربیا کے گول پوسٹ کے قریب لے گئے۔ گول کا ایک موقع گنوانے کے بعد، لیفٹ فارورڈ ونیسیئس جونیئر نے شاٹ مارا۔ گیند گول کیپر سے ٹکرانے کے بعد رچرلسن کے پاس گئی۔ یہاں رچرلیسن نے کوئی غلطی نہیں کی اور گیند کو سیدھی گول پوسٹ میں ڈال کر میچ کا پہلا گول کیا۔62ویں منٹ میں برتری حاصل کرنے کے بعد بھی برازیل نے حملے کرنا نہیں چھوڑا ۔ انہوں نے مسلسل گیند پر پوزیشن برقرار رکھ کر سربیا پر دباؤ ڈالا۔ 73ویں منٹ میں ونیسیئس گیند لے کر سربیا کے گول پوسٹ کی طرف بھاگے۔ انہیں دو ڈفینڈروں نے گھیر رکھا تھا۔ ونیسیئس نے اپنا موقع دیکھا اور گول کے بالکل سامنے رچرلیسن کو کراس دیا۔ رچرلیسن نے گیند پر عمدہ کنٹرول کا مظاہرہ کیا اور ایکروبیٹک گول کیا۔رچرلیسن پورے میچ میں عمدہ فارم میں نظر آئے۔ ساتھ ہی ونیسیئس جونیئر، نیمار اور رافینہا نے بھی شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔ ان کے کھیل کی بدولت برازیل نے پورے میچ میں 22 شاٹس لیے جن میں سے 8 نشانے پر رہے۔ اس کے ساتھ ساتھ سربیا میچ میں صرف 5 شاٹس لے سکا لیکن برازیل کے دفاع کے سامنے ایک بھی شاٹ نشانے پر نہیں لگی۔برازیل نے میچ میں 582 پاس اور سربیا نے 406 پاس کئے۔ برازیل کے پاس میچ کے 59فیصد تک گیند رہی اور انہیں 6 کارنرملے۔ سربیا کے پاس 41 فیصد وقت تک گیند تھی اور انہیں 4 کارنرملے۔ تاہم وہ ایک بھی کارنر پر گول نہ کر سکے۔ سربیا کو 3 پیلے کارڈ ملے جبکہ برازیل کو کوئی یلو کارڈ نہیں ملا۔