بغداد ہوائی اڈے پر آگ لگنے سے معطل پروازیں بحال کر دی گئیں

بغداد،نومبر ۔عراق کے دارالحکومت بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر منگل کے روز اچانک آگ بھڑک اْٹھی۔ شہری دفاع کے عملے کی کوششوں سے آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔خبروں میں عراق کی سرکاری نیوز ایجنسی آئی این اے کے حوالے سے بتایا کہ آگ ایئر پورٹ پر مسافروں کی روانگی والے ہال میں لگی۔آگ لگنے سے عارضی طور پر پروازوں کی آمد ورفت کو معطل ہو گئی تھے، جسے اب بحال کر دیا گیا ہے۔ فوری طور پر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔عراق کے سرکاری میڈیا نے ملک کے سول ڈیفنس ڈائریکٹوریٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ آگ کیفے ٹیریا کے کچن میں لگی جس کے بعد دھوئیں کے بادل ایئر پورٹ کے اطراف میں پھیل گئے۔آگ بھجانے والے عملے نے منٹوں میں آگ پر قابو پا لیا جس کے بعد ایئرپورٹ پر پروازوں کی آمدو رفت کا سلسلہ دوبارہ شروع کر دیا گیا۔آتشزدگی سے ایئرپورٹ پر کام کرنے والے تین کارکنوں کا سانس کی تکلیف باعث علاج کیا گیا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔یاد رہے کہ رواں برس جنوری میں 6 راکٹوں کے ذریعے بغداد ایئر پورٹ کو نشانہ بنایا گیا جس سے دو کمرشل جہازوں کو نقصان پہنچا تھا۔

Related Articles