پونیا نے سائیکل چلا کرنوجوانوں کو صحت مند رہنے کا پیغام دیا

جے پور، نومبر۔راجستھان کی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ریاستی صدر ڈاکٹر ستیش پونیا نے آج جے پور ضلع کے آمیر کے کھورا مینا گاؤں میں منعقد کھیلوں کے مقابلے کا افتتاح کیا اور نوجوانوں کو سائیکل چلا کر صحت مند رہنے کا پیغام دیا۔کھورہ مینا کے سرکاری اسکول میں منعقدہ اس مقابلے کے موقع پر ڈاکٹر پونیا نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی حکومت کی نئی اسپورٹس پالیسی میں بچوں کی ہمہ گیر نشوونما پر خصوصی زور دیا گیا ہے، جس میں کھیل اور کھیلوں سے وابستہ سہولیات پرمودی حکومت دور رس سوچ کے ساتھ کام کر رہی ہے جس کی وجہ سے پوری دنیا میں ہمارے کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر کے ہندوستان کا سر فخر سے بلند کر رہے ہیں۔انہوں نے نوجوانوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کھیل، مطالعہ، نظم و ضبط اور ثقافت کے میدان پرجیتو، اس عزم کے ساتھ نوجوانوں کو محنت کرنا چاہیے، تاکہ معاشرے، ریاست اور ملک کی بہتری میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔

Related Articles