رشبھ شیٹی نے مشکل وقت میں پانی کے گیلن بھی فروخت کیے

ممبئی،نومبر۔رشبھ شیٹی کی فلم ’کانترا‘ کناڈا فلموں میں سب سے زیادہ بزنس کرنے والی دوسری فلم بن گئی ہے۔کانترا کو ہندی فلمیں دیکھنے والے شائقین میں بھی پسند کیا جا رہا ہے اور فلم ڈائریکٹر رشبھ شیٹی کا نام ملک کے کونے کونے تک پہنچ گیا ہے۔لیکن رشبھ کو یہ راتوں رات کامیابی ایسے ہی نہیں ملی، اس کے لیے انہیں 20 سال مسلسل محنت کرنا پڑی۔حالیہ انٹرویو میں رشبھ نے بتایا کہ وہ کس طرح اپنے مشکل دنوں میں پانی کے گیلن بیچ کر اور ہوٹلوں میں کام کرکے گزارا کرتے تھے۔رشبھ نے 2004 میں اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کناڈا فلم انڈسٹری سے کیا لیکن فلم ڈائریکٹر کے طور پر کام کرنے کا موقع 2014 میں ملا۔انہوں نے کہا کہ ڈگری مکمل ہونے کے بعد میں نے معمولی ملازمتیں شروع کر دیں کیونکہ میرے پاس فلم دیکھنے کے پیسے نہیں ہوتے تھے اور ہر بار والد سے پیسے نہیں مانگ سکتا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ مجھے جو بھی ملازمت ملتی میں کرلیتا، میں نے 2004 میں شروع کیا اور 2014 میں جا کر مجھے فلم ڈائریکشن کا موقع ملا، ان دس برسوں میں مجھے زندہ تو رہنا تھا نا۔

Related Articles