تائیوان کے اقتصادی امور کے وزیر چن نے گوئل سے ملاقات کی
نئی دہلی، نومبر ۔تائیوان کے اقتصادی امور کے نائب وزیر چرن-چی چن نے جمعہ کو قومی دارالحکومت میں تجارت و صنعت کے مرکزی وزیر پیوش گوئل سے ملاقات کی۔مسٹر گوئل کے پاس ٹیکسٹائل، صارفین کے امور، خوراک اور عوامی تقسیم کی ذمہ داری بھی ہے۔محکمہ تجارت اور صنعت نے ٹویٹر پر جاری کردہ ایک بیان میں دونوں رہنماؤں کی انفرادی اور سرکاری وفود کی سطح کی بات چیت کی تصاویر کے ساتھ جاری بیان میں مسٹر گوئل اور مسٹر چن نے "باہمی دلچسپی کے کئی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔” بیان کے مطابق دونوں فریقوں نے ہندوستان اور تائیوان کے درمیان دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو مزید فروغ دینے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔اپنے دورے کے دوران مسٹر چن یہاں منعقد ہونے والی ہندوستان-تائیوان صنعتی تعاون سمٹ میں شرکت کریں گے۔ ان کے دورے سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو فروغ ملنے کی امید ہے۔