ٹیکنالوجی لوگوں کو بااختیار بنانے ، ملک کی خود انحصاری کی بنیاد: مودی

نئی دہلی، مارچ۔وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کے روز ہم وطنوں کی زندگی میں آسانی کے لیے ٹیکنالوجی کے زیادہ سے زیادہ استعمال پر زور دیتے ہوئے کہا، ”ٹیکنالوجی ہم وطنوں کو بااختیار بنانے کا ذریعہ ہے اور ملک کو خود کفیل بنانے کی بنیاد ہے ۔ مسٹر مودی نے کہا، ‘‘ان کی حکومت کا یہ وژن اس سال کے بجٹ میں بھی جھلکتا ہے ۔ وزیر اعظم بجٹ 2022-23 میں ‘ٹیکنالوجی سے چلنے والی ترقی’ پر آن لائن قومی سیمینار کا افتتاح کر رہے تھے ۔ وزیر اعظم نے بجٹ کے بعد مختلف شعبوں سے متعلق قومی ویبینار کی سیریز میں آج اس ساتویں ویبنار کا افتتاح کیا۔ ان مباحثوں کا مقصد وقت مقررہ کے اندر بجٹ کے مندرجات کو مکمل طور پر نافذ کرنے میں اسٹیک ہولڈرز کی حوصلہ افزائی کی جاسکے اور ان سے مشاورت کی جاسکے ۔وزیر اعظم نے ملک کے لیے ایک مضبوط ڈیٹا پروٹیکشن کے فریم ورک کی اہمیت پر بھی زور دیا اور تمام اسٹیک ہولڈرز پر زور دیا کہ وہ مل کر اس سلسلے میں معیارات اور ضوابط وضع کرنے کے لیے ایک خاکہ تیارکریں۔مسٹرمودی نے کہا کہ "بجٹ میں 5جی اسپیکٹرم کی نیلامی کے لیے ایک واضح خاکہ دیا گیا ہے اور مضبوط 5جی ایکو سسٹم سے منسلک ڈیزائن پرمبنی مینوفیکچرنگ کے لیے پی ایل آئی اسکیموں کی تجویز دی گئی ہے "۔ انہوں نے کہا، ‘‘ہمیں اس بات پر زور دینا ہوگا کہ ہم زندگی میں آسانی کے لیے ٹیکنالوجی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کیسے کریں۔وزیر اعظم نے کہا کہ دنیا نے کووڈ کے وقت ویکسین کی تیاری میں ہماری خود اعتمادی کے ساتھ ہماری اعتماد کا مشاہدہ کیا۔ ہمیں اس کامیابی کو ہر میدان میں دہرانا ہوگا۔وزیراعظم نے کہا کہ ہم سائنس کے اصولوں سے واقف ہیں لیکن ہمیں اس بات پر زور دینا چاہیے کہ زندگی کی آسانی کے لیے ٹیکنالوجی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کیسے کیا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے گھر کی تعمیر، ریلوے ، ایئر ویز، آبی گزرگاہوں اور آپٹیکل فائبر میں سرمایہ کاری کا ذکر کیا۔ انہوں نے ان اہم شعبوں میں ٹیکنالوجی کے استعمال سے متعلق خیالات پر زوردیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ان کی حکومت کے لئے سائنس اور ٹیکنالوجی کوئی الگ تھلگ سے کام کرنے والا شعبہ نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا، ہمارے لیے ٹیکنالوجی ہم وطنوں کو بااختیار بنانے کا ذریعہ ہے ۔ ہمارے لیے ٹیکنالوجی ملک کو خود کفیل بنانے کی بنیاد ہے ۔ اس سال کے بجٹ میں بھی اسی وژن کی جھلک نظر آتی ہے ۔ انہوں نے امریکی صدربائڈن کے پچھلے خطاب کا ذکر کیا، جس میں انہوں نے آتم نربھرتا (خودکفالت) کی اہمیت کو اجاگر کیا تھا اوریہ کہ امریکہ جیسا ترقی یافتہ ملک بھی اب اس کے بارے میں بات کرنے لگا ہے ۔مسٹرمودی نے آرٹیفیشل انٹلی جینٹ، جیو [؟] اسپیشل سسٹمس، ڈرونس، سیمی کنڈکٹر، خلائی ٹکنالوجی، جنومکس، ادویہ سازی اور 5 جی سے متعلق صاف ٹکنالوجیز جیسے ابھرتے ہوئے شعبوں کاذکر کیا۔ انہوں نے کہاکہ بجٹ میں 5 جی اسپکٹرم کی نیلامی کے لئے ایک واضح روڈ میپ پیش کیا گیا ہے اور مضبوط 5 جی ایکو سسٹم سے منسلک ڈیزائن پر مبنی مینوفیکچرنگ کے لئے پیداوار پر مبنی ترغیبی اسکیمیں تجویز کی گئی ہیں ۔ انہوں نے پرائیویٹ سیکٹر سے کہا کہ وہ اس شعبے میں اپنی کوششوں کو بڑھائیں۔گیمنگ کے لئے وسیع ہوتے ہوئے عالمی بازارکاذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ بجٹ میں‘انیمیشن ویزوول ایفیکٹ گیمنگ کومک’ ( اے وی جی سی) پر توجہ مرکوز کی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مقامی ایکوسسٹم بناناچاہیے اوردونوں شعبوں میں غیر ملکوں پر انحصار کوکم کیاجاناچاہیے ۔ وزیراعظم نے پرائیویٹ سیکٹر پر زور دیا کہ وہ جیو اسپیشل ڈیٹا کے استعمال کے لئے ضوابط میں تبدیلی اور اصلاحات کی وجہ سے پیدا ہونے و الے لامحدود مواقع سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں۔تیسرے سب سے بڑے اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم یعنی بھارتی اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کاحوالہ دیتے ہوئے وزیراعظم نے اس شعبے کو حکومت کی جانب سے مکمل تعاون کایقین دلایا۔ وزیراعظم نے بتایا، ‘‘ نوجوانوں کی ہنرمندی، ری اسکلنگ اوراپ اسکلنگ کے لئے ایک پورٹل بھی بجٹ میں تجویز کیا گیا ہے ، اس کے ساتھ ہی نوجوانوں کو اے پی آئی پر مبنی قابل اعتماد مہارت کی اسناد، ادائیگی اورٹیکنالوجی پر مبنی وسائل کی دریافت کے ذریعے بہتر روزگاراور مواقع حاصل ہوں گے ۔مسٹرمودی نے ملک میں تعمیرات کی حوصلہ افزائی کے لیے 14 بڑے شعبوں میں 2 لاکھ کروڑ روپے کی پی ایل آئی اسکیموں کے بارے میں بتایا۔ وزیراعظم نے اسٹیک ہولڈروں کو واضح ہدایت دی کہ وہ شہری خدمات ، ای ویسٹ مینجمنٹ، ری سائیکلنگ پر مبنی معیشت اور الیکٹرک وہیکل سیکٹر میں آپٹکل فائبر کے استعمال جیسے موضوعات پر عملی تجاویز پیش کریں۔

 

Related Articles