سرینا ، کینن ، میدویدیف ، تھیم پری کوارٹر فائنل میں داخل
نیو یارک ، 23 مرتبہ کی گرینڈ سلیم فاتح امریکا کی سرینا ولیمز ،امریکہ کی ہی آسٹریلیائی اوپن چمپیئن صوفیہ کینین ، دوسری سیڈ آسٹریا کے ڈومینک تھیم اور تیسری سیڈ روس کے ڈینیئل میدویدیف نے سال کا آخری گرینڈ سلیم یو ایس اوپن کے پری کوارٹر فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا۔
سابق ورلڈ نمبر ون ٹینس خاتون کھلاڑی سرینا ولیمز نے پچھڑنے کے بعد زبردست واپسی کرتے ہوئے سابق چمپیئن سلوین اسٹیفنز کو ہراکر یو ایس اوپن کے چوتھے راؤنڈ میں داخلہ حاصل کیا۔سرینا کو 22 سال قبل یو ایس اوپن میں ڈیبو کے بعد ہی گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ سے جلدی باہر ہونے کا خطرہ تھا لیکن چھ مرتبہ کی چمپئن 12 میں سے 10 گیم جیت کر اپنے ساتھی امریکی اسٹیفنس کو2-6, 6-2, 6-2سے شکست دے کر فلشنگ میڈوز سے باہر کا راستہ دکھا دیا ۔
سرینا کی تین سالہ بیٹی اولمپیا بھی ہفتے کے روز میچ کے دوران ناظرین میں موجود تھی۔ ماسک پہنے اپنے والد کی گود میں بیٹھی اولمپیا نے فتح کے بعد اپنی والدہ کی طرف دیکھتے ہوئے ہاتھ لہرا دیا۔ سرینا بھی لاکر روم کی طرف جاتے ہوئے اپنی بیٹی کی جانب ہاتھ لہرایا۔اگلے راؤنڈ میں سرینا کا مقابلہ یونان کی ماریا سکاری سے ہوگا جنہوں نے امریکی 19 سالہ امنڈا اینسیموفا کو 6-3، 6-1 سے شکست دی۔ سرینا نے میچ کے بعد کہا کہ مجھے امید ہے کہ اولمپیا اپنی والدہ کو چیلینج دیتے ہوئے دیکھا ہوگا ۔
اپنی طاقتور سروس کے لئے مشہور سرینا نے اس عرصے میں 12 ایس لگائے۔ سرینا کے خلاف سات میچوں میں چھٹی شکست کا سامنا کرنے والی 2017 یو ایس اوپن کی چمپئن اسٹیفنس نے کہا کہ سرینا نے بہت بہتر سروس کیں ۔ بلاشبہ وہ کھیل میں بہترین سروس کرنے والی کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں۔ ان کی سروس کو پڑھنا بہت مشکل ہے۔
سرینا کو ایک وقت میں ہارنے کا خطرہ تھا لیکن وہ مضبوطی سے واپس آئیں اور آخری 12 میں سے 10 گیم جیت کر میچ جیت گئیں۔ دن کے دوسرے مقابلے میں 16 ویں سیڈ ایلس مرٹنز ، 20 ویں سیڈ کیرولین مکوفا اور سویتانا پیرونکووا فاتح کھلاڑیوں میں شامل تھیں۔ سویتانا نے 18 ویں سیڈ ڈونا ویچ کو 6-4، 6-1 سے شکست دی۔
مردوں کے زمرے میں 2019 کے رنر اپ ڈینیل میدویدیف اور چھٹے سیڈ میٹریو بیریٹانی ، جنہوں نے ایک سال قبل سیمی فائنل میں جگہ بنالی تھی ، نے کامیابی حاصل کی۔ نمبر 10 کے کھلاڑی آندرے روبلوف ، 15 ویں سیڈ فیلکس ایگر ایلسم ، 21 ویں سیڈ ایلیکس ڈی مائنر اور واسیک پوسیسیل بھی چوتھے راؤنڈ میں داخل ہوئے۔ پوسپیل نے آٹھویں سیڈ رابرٹو باتستا انگٹ کو 7-5 2-6 4-6 6-3 6-2 سے شکست دی۔ اس کا اگلا مقابلہ ڈی منور سے ہوگا ، جس نے 11 ویں سیڈ کیرن خاچانوف کو 6-4 ، 0-6 ، 4-6 ، 6-3، 6-1 سے شکست دی۔
تھرڈ سیڈ روس کے ڈینیل میدویدیف نے ہفتہ کے روز تیسرے دور کا مقابلہ آسانی سے اور لگاتار سیٹوں میں جیت کر سال کا آخری گرینڈ سلیم یو ایس اوپن کے پری کوارٹر فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا۔عالمی درجہ بندی میں نمبر پانچ کھلاڑی میدویدیف نے امریکہ کے جے جے وولف کو ایک گھنٹے اور 48 منٹ میں 6-3 ، 6-3 ، 6-2 سے شکست دے کر آخری 16 میں جگہ بنائی ۔ میدویدیف نے میچ میں سات بار حریف کھلاڑی کی سروس توڑی اور 33 ونرز لگائے ۔ وولف کو میچ میں 41 غلطیوں کا خمیازہ بھگتنا پڑا۔دوسری جانب خواتین کے زمرہ میں15 ویں سیڈ یونان کی ماریہ سکاری نے صرف 55 منٹ میں امریکہ کی امانڈا انیسیمووا کو 6-3 ، 6-1 سے ہرا کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔خواتین میں دوسری سیڈ صوفیہ کینن نے تیونس کی اونس جبور کو مسلسل سیٹوں میں 7-6 ، 6-3 سے شکست دے کر ایک گھنٹے اور 39 منٹ میں پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔ جبور نے اس میچ میں 10 ایس لگائے جبکہ کینن ایک بھی ایس لگانے میں کامیاب نہ ہوسکیں ۔ کینن نے 14 ونرز اور جبور نے 35 ونرز لگائے ۔ کینن کا اگلا مقابلہ بیلجیئم کی ایلس مرٹنز سے ہوگا۔