ہانگ کانگ کی تاریخ میں منشیات کی سب سے بڑی برآمدگی
ہانگ کانگ،نومبر۔ہانگ کانگ پولیس نے ملکی تاریخ کی سب سے بڑی 14کروڑ لاکھ ڈالر مالیت کی منشیات(میتھ مفیٹا مائن) برآمد کرلی۔ حکام کے مطابق منشیات میکسیکو سے آسٹریلیا اسمگل کی جا رہی تھی اور ناریل کے پانی کے ڈبوں میں 1.8ٹن مائع میتھ کو چھپایا گیا تھا۔ اس حوالے سے حکام نے بتایا کہ منشیات کی اس کھیپ میں ممکنہ طور پر بین الاقوامی اسمگلنگ کی بڑی ہستیوں کا حصہ ہے۔ہانگ کانگ کے کسٹمز میں ڈرگ انویسٹی گیشن بیورو کے سربراہ نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ اعلیٰ معیار کی مائع میتھ جنوبی امریکا سے آئی، اسے وہاں پیک کیا گیا تھا اور اسے ہانگ کانگ کے ایک پیچیدہ راستے سے آسٹریلیا بھیجنے کی کوشش کی جارہی تھی۔انہوں ںے مزید بتایا کہ ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔