فحش فلموں کی سابق اداکارہ میا خلیفہ نے ’پلے بوائے واٹر‘ کی تشہیر شروع کردی

نیویارک،اپریل۔ پلے بوائے میگزین اور اس کے لیے نیم برہنہ ماڈلنگ کرنے والی حسینآں کے بارے میں تو آپ جانتے ہوں گے، اب ایک حسینہ نے ’پلے بوائے واٹر‘ کی تشہیر بھی شروع کر دی ہے اور یہ حسینہ کوئی اور نہیں بلکہ فحش فلموں کی سابق اداکارہ میا خلیفہ ہے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق گزشتہ دنوں میا خلیفہ ایک اے لسٹ ہیئر سٹائلسٹ کے پاس جا رہی تھی کہ اس دوران گاڑی میں ’پلے بوائے واٹر‘ کی ایک بوتل کی تصویر بنا کر اپنی انسٹاگرام سٹوری میں لگا دی۔رپورٹ کے مطابق پانی کی اس بوتل پر پلے بوائے کے نام کے ساتھ پلے بوائے کا عالمی شہرت یافتہ ’لوگو‘ (Logo)بھی بنا ہوتا ہے اور یہی لوگو میا خلیفہ نے اپنے ہاتھ کی ایک انگلی کے ناخن پر بھی نیل پینٹ کے ذریعے بنوا رکھا ہوتا ہے۔ اس کی باقی تمام انگلیوں پر سفید نیل پالش لگی ہوتی ہے جبکہ انگوٹھی والی انگلی پر سفید نیل پالش کے اوپر سیاہ رنگ سے پلے بوائے کا لوگو بنا ہوتا ہے۔پورٹ کے مطابق پلے بوائے کی طرف سے ’اونلی فینز‘ نامی ویب سائٹ کے مقابلے میں ’پلے بوائے سنٹر فولڈ‘ کے نام سے ایک پلیٹ فارم متعارف کیا گیا ہے اور اس پلیٹ فارم کی تشہیر کے لیے میاخلیفہ کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہیں۔ میا خلیفہ کی طرف سے پلے بوائے واٹر کی بوتل کی یہ تصویر اسی تشہیری مہم کے تحت پوسٹ کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ ’اونلی فینز‘ ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جس پر ماڈل و اداکارائیں اپنی نیم برہنہ اور برہنہ تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کرتی ہیں اوران کے مداح ماہانہ سبسکرپشن فیس اداکرکے یہ فحش مواد دیکھتے ہیں۔

Related Articles