مرکزی حکومت اور چار ریاستوں کو مشترکہ طورپرمان گڑھ کو نئی بلندیوں پر لے جانا ہے: مودی
بانسواڑہ، نومبر۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے تاریخی مقام مانگڑھ دھام کی ترقی کے لیے چار ریاستوں راجستھان، گجرات، مہاراشٹر اور مدھیہ پردیش کو مرکزی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کی ضرورت بتاتے ہوئے کہاکہ مرکزی حکومت کی قیادت میں اسے مزید نئی بلندیوں پر لے جانا ہے۔مسٹرمودی آج یہاں مانگڑھ دھام کے گوروگاتھا پروگرام میں بول رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ مان گڑھ کی عظیم الشان توسیع کی ہم سب کی شدید خواہش ہے۔ مانگڑھ دھام کی ترقی کے لیے مرکزی حکومت اور ان چاروں ریاستوں کو مل کر کام کرنا ہوگا اور مرکزی حکومت کی قیادت میں مانگڑھ دھام کی ترقی کی جہتیں طے کرنی ہوں گی۔ انہوں نے ان چار ریاستوں کی حکومتوں پر زور دیا ہے کہ وہ اس سمت میں تفصیلی بات چیت کریں اور ایک روڈ میپ تیار کریں، تاکہ گووند گرو کا مقام بھی پوری دنیا میں اپنی شناخت قائم کرے۔انہوں نے کہا کہ میں یقین دلاتا ہوں کہ مانگڑھ دھام کی ترقی اس علاقے کو نئی نسل کے لیے تحریک کا ایک شعوری مقام بنائے گی، کئی دنوں سے ہماری بحث چل رہی ہے، جتنی جلدی اورجتنا زیادہ علاقہ ہم متعین کریں گے، توپھر سب مل کرمرکزی حکومت کی قیادت میں، ہم اسے مزید وسعت دے سکتے ہیں، چاہے اسے قومی یادگار کہا جائے یا کوئی اور نام، نام توکوئی دے دیں گے، لیکن مرکزی حکومت اور ان چار ریاستوں کے قبائلی سماج کا اس سے براہ راست تعلق ہے۔انہوں نے کہا کہ ان چاروں ریاستوں اور مرکزی حکومت کو مل کر اسے نئی بلندیوں تک لے جانا ہے اور مرکزی حکومت اس سمت میں پوری طرح سے عہد بند ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب مانگڑھ دھام کی دھونی سے متاثر ہو کر نکلیں، یہی میری دعا ہے۔