کوونٹری کی لائبریری کو 84 سال بعد کتاب جرمانے کے ساتھ واپس مل گئی

لندن ،اکتوبر۔ کوونٹری کی لائبریری کو 1938 میں لی جانے والی رچرڈ جیفریز کی ریڈ ڈیئر کی کاپی 84 سال بعد واپس مل گئی۔ کوونٹری کی ارلسڈن لائبریری سے 1938 میں مرحوم کیپٹن ولیم ہمفریز نے نکالی تھی اور منگل کو ان کے گرینڈ سن پیڈی ریورڈن نے یہ ٹیکسٹ واپس کر دیا، اس کے ساتھ 1827 پونڈ کا عطیہ بھی ہے جو کہ 4,385 ڈی (پری ڈیسیمال پینی) کے برابر جرمانہ سمجھا جاتا ہے۔ کمیونٹی انگیجمنٹ کوآرڈی نبٹر لوسی ونٹر نے کہا کہ یہ لائبریری کی تاریخ کا بہت خوبصورت حصہ ہے۔ انہوں نے لوکل ڈیموکریسی رپورٹنگ سروس سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مسٹر پیڈی ریورڈن بہت اچھے ہیں۔ ان کی مہربانی ہے کہ انہوں نے جرمانے کے ساتھ کتاب لائبریری کو واپس کر دی ہے۔ کیپٹن ہمفریز نے 1938 میں اپنی بیٹی این کیلئے یہ نیچر بک لائبریری سے مستعار لی تھی، جن کا حال ہی میں انتقال ہوا ہے۔ اس کتاب کو 11 اکتوبر 1938 کو واپس کیا جانا تھا، اگر اس کتاب پر جرمانے کی موجودہ شرح 25 پی یومیہ لاگو کی جاتی تو لابریری کو تاخیر سے اس کی واپسی کی فیس 7673 پونڈ بنتی ہے۔ کتاب کے صفحہ اول پر ایک نوٹس میں کہا گیا کہ ٹیکسٹ کو 14 دنوں کے اندر واپس کیا جانا چاہئے یا اگر ممکن ہو تو ادھار لینے کے ذریعے ذاتی طور پر تبادلہ کیا جانا چاہئے۔ جب لوسی ونٹر سے پوچھا گیا کہ کیا کتاب کی تاخیر سے واپسی لائبریری کی تاریخ میں 84 سال کا عرصہ طویل ترین دورانیہ ہے تو انہوں نے کہا کہ میریخیال میں ایسا ہی ہوگا۔

 

Related Articles