جس ہندوستان کیلئے آپ نے اپنی جان قربان کی اس کو بکھرنے نہیں دوں گا:راہل گاندھی کا اندراگاندھی کوخراج
حیدرآباد۔ اکتوبر۔کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے اپنی دادی و سابق وزیراعظم اندراگاندھی کو ان کی 38ویں برسی کے موقع پر خراج پیش کیا۔ہندی میں کئے گئے ٹوئیٹ میں وائناڈ کے رکن پارلیمنٹ نے ”دادی میں آپ کی محبت اور سنسکار میرے دل میں رکھا ہوا ہوں۔جس ہندوستان کے لئے آپ نے اپنی جان قربان کی اس کو بکھرنے نہیں دوں گا“۔ساتھ ہی راہل گاندھی نے اپنی دادی کی لاش کی ویڈیو بھی شئیر کی۔اس ویڈیو میں کم عمر راہل گاندھی اپنی دادی کی لاش کے سامنے ٹہر کر رورہے ہیں۔ اس ویڈیو میں ان کے والد راجیوگاندھی بھی ہیں جو اپنی ماں کی موت پر غمزدہ ہیں۔اس ویڈیو میں اندراگاندھی کے ایک جلسہ کا منظر بھی پیش کیاگیا ہے جس میں خطاب کرتے ہوئے وہ کہہ رہی ہیں کہ انہیں فکر نہیں ہے کہ وہ زندہ رہیں یا مریں لیکن ان کو کسی چیز پر فخر ہے تواس بات پر ہے کہ ان کی ساری زندگی خدمت میں گئی۔ساتھ ہی ویڈیومیں اندراگاندھی کے کارناموں کو بھی اجاگر کیاگیا ہے۔ان کے انٹرویو اوراقوام متحدہ سے ان کے خطاب کے ایک حصہ کو بھی اس ویڈیو میں شامل کیاگیا ہے۔