سعودی آرامکو کے سی ای او کا ڈیڑھ ارب ڈالر کے نئے پائیدار فنڈ کا اعلان

ریاض،اکتوبر۔ سعودی آرامکو کے چیف ایگزیکٹو افسر (سی ای او) امین الناصر نے بدھ کے روز الریاض میں مستقبل سرمایہ کاری اقدام کانفرنس (فیوچرانویسٹمنٹ انیشی ایٹوسمٹ) کے دوران میں ڈیڑھ ارب ڈالر کے عالمی استحکام فنڈ کا اعلان کیا ہے،جو دنیا کے سب سے بڑے فنڈز میں سے ایک ہوگا۔امین الناصر نے وضاحت کی ہے کہ ’’یہ فنڈ بریک تھرو ٹیکنالوجیز اور ایسے نئے کاروباروں اور جدت طرازیوں کے مختص ہوگاجو ہمیں موسمیاتی تبدیلی کے مسائل سے نمٹنے میں مدد فراہم کریں گی۔اس کا ہدف مقامی اور بیرون ملک ترقی پذیر ٹیکنالوجیزہوں گی۔نیز کاربن کے اخراج میں کمی سے متعلق ٹیکنالوجیز اور سبز ہائیڈروجن پر بھی توجہ مرکوز کی جائے گی۔نیا فنڈ آرامکو کے موجودہ پائیدار فنڈز کے ساتھ کام کرے گا۔اس میں 20 کروڑ ڈالر کا مقامی فنڈ ، اور 50 کروڑ ڈالر اورایک ارب ڈالر کے فنڈز شامل ہیں۔امین الناصر نے تیل کی عالمی منڈی کو درپیش وسیع تر مسائل پر بھی اظہارخیال کیا جن میں روس کو درپیش رکاوٹیں بھی شامل ہیں کیونکہ یورپ دسمبر میں روسی تیل پر پابندیاں عاید کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔انھوں نے کہا:’’دوبارہ صف بندی ہورہی ہے اور اچھی رعایتیں پیش کی جا رہی ہیں۔جیسا کہ روس چینی خریداروں کی طرف متوجہ ہورہا ہے‘‘۔ان کا کہنا تھا کہ اس کے باوجود روس کو اب بھی انشورنس کے ساتھ لاجسٹک مسائلکا سامنا ہے۔اس کا سبب یہ حقیقت ہے کہ روسی تیل کو چین تک پہنچنے میں زیادہ فاصلہ طے کرنا پڑتا ہے۔

Related Articles